جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

وزارت خارجہ کا سابق افسرطفیل قاضی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام اباد : احتساب عدالت نے گرفتار وزارت خارجہ کے سابق افسرطفیل قاضی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے گرفتار وزارت خارجہ کے سابق افسرطفیل قاضی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سابق افسر طفیل قاضی کو عدالت میں پیش کیا گیا ، نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ طفیل قاضی بلغاریہ میں پاکستانی سفارتخانے میں اکاؤنٹنٹ تعینات رہا، ملزم نے سفارتخانے میں بطوراکاؤنٹنٹ قومی خزانےکونقصان پہنچایا۔

نیب نے ملزم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا ملزم نے 62 لاکھ روپے کا کرپشن کی ہے۔

- Advertisement -

جس پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا اور ملزم کا میڈیکل کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

یاد رہے نیب راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے سابق افسرطفیل قاضی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، ملزم2013سے2018تک صوفیہ بلغاریہ میں تعینات رہا اور سرکاری فنڈ کاذاتی استعمال کر کے خزانے کو نقصان پہنچایا۔

عرفان نعیم منگی کا کہنا تھا کہ نیب کے تمام افسران کیسز کو میرٹ پر حل کریں گے ، نیب کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، میگا کیسزکو جلد منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں