اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات جاری

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات جاری کردیئے ، ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد نسلہ ٹاور کو سیل کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نسلہ ٹاور کو خالی کرانے کے لئے رہائشیوں کو آخری احکامات دے دیئے گئے، اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے رہائشیوں کو رات 12 بجے تک فلیٹ خالی کرنے کے احکامات دیئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ ڈیڈلائن ختم ہونے کے بعد نسلہ ٹاور کو سیل کردیا جائے گا ، نسلہ ٹاور خالی کرانے کیلئے ضلع انتظامیہ اور پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

دوسری جانب کمشنرکراچی اقبال میمن نے نسلہ ٹاورگرانےسے متعلق اخبارات میں اشتہار شائع کرادیے، جس میں کہا ہے کہ پندرہ منزلہ عمارت کو مسمارکرنے کے لیے کمپنیاں تین دن میں رابطہ کریں۔

خیال رہے نسلہ ٹاور کے رہائشیوں کے یوٹیلیٹی کنکشن متعلقہ اداروں نے منقطع کردئیے ہیں ، تاہم رہائشیوں کا ‏کہنا تھا کہ اگر انہیں انکا معاوضہ دے دیا جاتا ہے تو وہ خود بلڈنگ خالی کردیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں