اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

نیب کو خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے نیب کو مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب ریفرنس آنے تک ن لیگی رہنما کو حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی حاضری معافی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ خواجہ آصف کے خلاف نیب نے ابھی تک ریفرنس دائر نہیں کیا ، نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب ریفرنس دائر کرنے سے متعلق انوسٹی گیشن آفیسر کو آگاہ کریں ۔

تحریری حکم میں کہا گیا کہ نیب ریفرنس کے بغیر کیس پر کارروائی کا کوئی فائدہ نہیں ، خواجہ آصف کو نیب ریفرنس آنے پر ٹرائل میں طلب کیا جائے گا اور ان کے کیس کی فائل ریکارڈ روم میں بھجوا دی جائے۔

احتساب عدالت نے خواجہ آصف کو نیب ریفرنس آنے تک حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

یاد نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا تاہم ۔لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی۔

اہم ترین

عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں

مزید خبریں