بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

چوہدری شوگر ملز کیس : نواز شریف کو 8 نومبر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملزکیس میں نواز شریف کوآٹھ نومبرکوطلب کرلیا، کرپشن مقدمات میں سزایافتہ نوازشریف چوہدری شوگر ملز کیس  میں ضمانت پرہیں جبکہ اس کیس میں ان کی بیٹی مریم نواز اور بھتیجا بھی نامزد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگرملزکیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو طلب کرلیا ، فاضل جج نےحکم دیا ہے کہ نواز شریف آٹھ نومبر کو صبح آٹھ بجے عدالت کے روبروپیش ہوں۔

خیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر ملز کیس میں ضمانت پرہیں جبکہ اس کیس میں ان کی صاحبزادی مریم نواز اور بھتیجا یوسف عباس بھی نامزد ہیں۔

یاد رہے 11 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتار کیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت منظور

چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔

بعد ازاں سابق وزیراعظم کو طبیعت ناسازی کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا اور شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی ، جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔

واضح رہے یاد رہے کہ نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز اور اُن کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا ہوا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں