اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مڈٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنےکا اعلان ‏

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے تعلیمی اداروں میں مڈٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنےکا اعلان کر دیا۔

سرکاری تعلیمی اداروں کو میونسپل کارپویشن کے تحت کرنےکا معاملے پر سراپا احتجاج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ‏حکومت کی جانب سے فیصلہ واپس لینے تک ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فضل مولی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ ‏آرڈیننس سےشق 166 کی منسوخی تک ہڑتال جاری رہےگی۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اداروں میں مڈٹرم امتحانات شیڈول ختم کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ‏اداروں میں کلاسز اور کام چھوڑ ہڑتال جاری رہےگی۔ ‏

ایکشن کمیٹی نے دوٹوک کہا کہ اب مذاکرات با اختیار حکومتی سطح پر ہی کئےجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں