لاہور میں ایشیا کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
ایشیاکپ کی ٹرافی سے پردہ اٹھ گیا، ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ ٹرافی کی رونماِئی کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔
گزشتہ روز ایشیا کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے شیڈول کے اعلان کی تقریب ہوئی جس میں چیئر مین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کے علاوہ سابق کپتان وقار یونس، محمد حفیظ، وہاب ریاض، عبدالرحمن اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی۔
اس موقع پر چیئر مین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ15 سال بعد پاکستان میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کا ہونا خوش آئند ہے۔
پی سی بی نے ایشیاکپ کا شیڈول جاری کردیا
ایونٹ کا آغاز 30 اگست سے ہوگا اور افتتاحی میچ میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ایشیا کپ کے چار میچز پاکستان اور 9 سری لنکا میں ہونگے، فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔