ایشیا کپ کے شیڈول سے متعلق بھارت کی پاکستان کے ساتھ ایک اور ناانصافی سامنے آگئی۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف سے پہلے ایشیا کپ کا شیڈول ٹوئٹر پر جاری کردیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کرنا تھا۔
بھارت کی پاکستان کے ساتھ ایک اور نا انصافی، صدر اے سی سی جے شاہ نے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا#ARYNews #AsiaCup2023 #PAKvIND pic.twitter.com/M9VJn2Eopk
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) July 19, 2023
شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست سے ملتان میں پاکستان اور نیپال کے میچ سے ہوگا، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کے چار میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان اسٹیڈیم کریں گے، دو میچز لاہور اور دو ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ جبکہ بقیہ میچز سری لنکا میں کھیلے جائیں گے۔
سپر فور مرحلے کے پانچ میچز کولمبو اور ایک میچ لاہور میں ہوگا جبکہ فائنل بھی کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
I am happy to announce the schedule for the highly anticipated Men’s ODI #AsiaCup2023, a symbol of unity and togetherness binding diverse nations together! Let’s join hands in the celebration of cricketing excellence and cherish the bonds that connect us all. @ACCMedia1 pic.twitter.com/9uPgx6intP
— Jay Shah (@JayShah) July 19, 2023