ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے کرکٹ کیلنڈر 2024-2023 کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) صدر جے شاہ نے مینز ون ڈے ایشیا کپ کیلئے ستمبر کی تاریخ دی۔
ایشین کرکٹ کونسل نے سالانہ کلینڈر اور پاتھ وے اسٹرکچر کا اعلان کیا ہے جس میں پاکستان اور بھارت کو ایک ہی گروپ میں رکھاگیا ہے، جبکہ تیسری ٹیم کوالیفائر ون ہوگی اس کے علاوہ گروپ ٹو میں سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
Presenting the @ACCMedia1 pathway structure & cricket calendars for 2023 & 2024! This signals our unparalleled efforts & passion to take this game to new heights. With cricketers across countries gearing up for spectacular performances, it promises to be a good time for cricket! pic.twitter.com/atzBO4XjIn
— Jay Shah (@JayShah) January 5, 2023
یاد رہے کہ ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے تاہم اعلان میں کیلنڈر آف ایونٹس میں میزبان ملک کا ذکر نہیں۔