اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

‘اپوزیشن کے استعفے منظور کروا کر دوں گا’

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن استعفے دے فوری اسپیکر اسدقیصر سے منظور کرا کر دوں گا، اپوزیشن سےمذاکرات تو ہو سکتے ہیں مگر این آراو نہیں دیا جائےگا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘اعتراض ہے’ میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا فضل الرحمان کی اربوں کی جائیدادیں ہیں، مولاناکی جائیدادکی مکمل دستاویزات پیش کی گئی ہیں ان کو چیلنج کیا گیا ہے جواب دیں، علی امین گنڈاپور نےچیلنج کیا جواب دیں یا عدالت لےکرجائیں۔

فیصل جاوید نے کہا کہ ایم آئی سکس اوربھارت سےرابطوں کی دستاویزات بھی دی ہیں، آزادی مارچ کےدوران بیرون ملک قوتوں کیساتھ رابطےمیں تھے، آزادی مارچ کےدوران کشمیرکازکونقصان پہنچایاگیا، چیلنج کیاگیاہےکہ4سوالوں کے جواب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کوسپریم کورٹ لےکرگئےوہاں بھی انہوں نےجواب دیا عمران خان نےاپنی ایک ایک پائی کاحساب دیا، عمران خان کیخلاف ایک سال سےزائدمقدمہ چلتارہا انہیں سپریم کورٹ نےصادق اورامین قراردیا لیکن نوازشریف کےکئی مواقع دیئےگئےکوئی صفائی نہیں دےسکے، شریف فیملی جعلی قطری خط اورجعلی ٹرسٹ ڈیڈ لےکرآئی۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں بھی ہم سرخروہوں گے، استعفےنہیں لطیفےہیں،استعفےدینےہیں توابھی آئیں، اپوزیشن صبح استعفےدےایک گھنٹےمیں منظورہوجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں