اوچ شریف میں شدید دھند کے باعث مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 10 زخمی ہو گئے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ٹریفک حادثے کا یہ افسوسناک واقعہ اوچ شریف میں کوٹ خلیفہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر کوچ شدید دھند کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو مسافر موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ الٹ جانے والی بس میں ایک مسافر پھنسا ہوا ہے جس کو نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔