اشتہار

تیراکی کے دوران دلخراش حادثہ، 4 بچے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک ہی خاندان کے چار بچے دریائے کرشنا میں ڈوب کر موت کی وادی میں جاسوئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ تلنگانہ کے گدوال ضلع میں واقع کرشنا ندی اس وقت پیش آیا جب ایک خاندان شادی میں شرکت کے بعد کرشنا ندی گھومنے گئے،جہاں چار بچے نہانے کی غرض سے ندی میں اترے تاہم تیراکی نہ آنے کے باعث ندی میں ڈوب گئے۔

موقع پر موجود افراد نے آہ وبکا کی اور انہیں بچانے کی کوششیں کی مگر پانی کے تیزبہاؤ کے باعث وہ اپنے پیاروں کو بچانے میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت سترہ سال آفرین، آٹھ سالہ سمیر، سات سالہ نوشین اور پندرہ سالہ ریحان کے نام سے ہوئی ہے، مرنے والے تمام افراد منڈل کے ویلور گاؤں کے رہائشی تھے۔

ڈوبنے والے تمام افراد کی لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کردیا گیاہے ، ایک ہی گھر سے چار جوان لاشیں اٹھنے پر علاقہ سوگ میں ڈوب گیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے، بعد ازاں چاروں افراد کو سپردخاک کردیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں