site
stats
بلوچستان

بلوچستان میں کان میں حادثہ‘ کان کن پھنس گئے

اوتھل:ضلع لسبیلہ میں مائننگ کمپنی میں مبینہ طور پر بجلی کی فنی خرابی کے باعث 700 میٹر سرنگ کی لفٹ پھنس گئی جس میں متعدد کارکن موجود تھے، دو چینی انجینئروں کودو دن بعد بھی ریسکیو نہیں کیا جاسکا۔

تفصیلات کےمطابق لسبیلہ کی تحصیل کنراج میں واقع چینی مائننگ کمپنی کی سرنگ میں جانے والی لفٹ ہفتے کی صبح بجلی کے نظام میںمبینہ فنی خرابی پیدا ہونے کے سبب پھنس گئی جس کے نتیجے میں اندر کام کرنے والے مزدور اور انجینئر اندر ہی پھنس گئے۔

سات سو میٹر گہری اس سرنگ میں کئی محنت کشوں نے اپنی مدد آپ سیڑھیوں پر چڑ کر جان بچالی تاہم دو چینی انجینئرزایک مقامی مزدور سمیت پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں نکالنے کیلئے ریسکیو ٹیمیں کوشش میں مصروف ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بجلی کی فنی خرابی کے سبب لفٹ کی کیبل ٹوٹنے سے پورا نظام درہم برہم ہوگیا ہے اور کان کے اندر شدید گرمی کے باعث انہیں دشواری کا سامنا ہورہا ہے۔

اس حوالے سے وہاں موجود عینی شاید نے بتایا ہے کہ موقع کہ موجودہ ریسکیو آپریشن مکمل طور پر ناکام ہوگیا ہے اور کان کے اندر آکسیجن سمیت مختلف مسائل کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایاہے کہ ہیلی کاپٹرکے ذرائع ریسکیو کی مزید ٹیموں کی آمد متوقع ہے اور اس سلسلے میں وہاں کمپنی کے چاروں اطراف سیکورٹی انتظامات سخت کرلیے گئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top