دادو: سندھ میں پیش آیا خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے باعث دو افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لیں، جبکہ چار شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دادو کے علاقے لکی شاہ صدر کے قریب انڈس ہائی وے پر کار اور ویگن میں تصادم ہوا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتیں شناخت کے بعد لواحقین کے حوالے کردی جائیں گی۔
حب : اوتھل کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق
خیال رہے کہ گذشتہ روز صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔
بعد ازاں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔