ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹرک اور کار میں خوفناک تصادم، ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک زخمی ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خونیں حادثہ اترپردیش کے ہاپوڑ ضلع میں دہلی لکھنو ہائی وے پر پیش آیا جہاں رات گئے ایک کار اور ٹریک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اتنا بھیانک تھا کہ کار کے پرخچے اڑ گئے۔

مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے جو غازی آباد کا رہائشی ہے اور کار میں سوار گجرولہ جا رہا تھا۔

- Advertisement -

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو حکام نے لاشوں کو پوسٹمارٹم اور ایک زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں