جمعرات, جنوری 9, 2025
اشتہار

لاڑکانہ میں حادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاڑکانہ میں وگن روڈ پر دھند کے باعث اور کار اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاڑکانہ میں وگن روڈ پر دھند کے باعث کار اور ٹریکٹر میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ حادثے میں ٹریکٹر ڈرائیور اور مزدور بھی زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق افراد میں ایک خاتون، بچی اور تین مرد شامل ہیں۔ بدقسمت افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور رتوڈیرو کے رہائشی تھے۔

- Advertisement -

پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد بتایا کہ حادثہ دھند کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق تمام افراد کراچی سے علاج کرانے کے بعد واپس اپنے گھر رتو ڈیرو واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں