بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مظفرآباد میں جیپ کھائی میں جا گری،5 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

مظفر آباد : سیاحت کے لیے کشمیر جانے والے اہل خانہ کی جیپ کھائی میں گرنے سے چار خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق اورتین زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق مظفرآباد کے علاقے چناری میں سیر وتفریح کی غرض سے آنے والے سیاحوں کی گاڑی تیزرفتاری کے باعث ڈرائیور سے بے قابوہوکرکھائی میں جاگری جس کے نتیجےمیں چارخواتین اور بچی موقع پرہی جاں بحق جب کہ تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کرامدادی کارروائیاں شروع کیں تاہم کھائی کی گہرائی اور دشوار گذارراستوں کے باعث امدادی کارروائی میں رکاوٹ کا سامنا رہا جس کی وجہ سے تاخیر کا سامنا رہا۔

ریسکیو اداروں نے حادثے میں زخمہ ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال انتظامیہ نے پانچ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی جب کہ تین افراد شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور ایک مرد شامل ہے جب کہ زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

سیاحوں کو حاصل ناکافی سہولیات کے باعث آزاد کشمیر سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر جان لیو احادثات کا سلسلہ طول پکڑتا جا رہا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سیاحتی مقامات تک رسائی کو محفوظ اور سہل بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں