اشتہار

سوات اور مانسہرہ میں گاڑیاں کھائی میں گر گئیں، 14 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

سوات اور مانسہرہ میں گاڑیاں کھائیوں میں گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات کے سیاحتی علاقے گبین جبہ میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ حادثے میں 3 افراد زخمی ہیں جنہیں مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کردیں۔

- Advertisement -

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثے کا شکار گاڑی مقامی سیاحوں کو لے کر گبین جبہ گئی تھی جہاں وہ کھائی میں گری۔

دوسری جانب مانسہرہ کے تھانہ گڑھی حبیب اللہ کے علاقے دلولہ میں جیپ کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 3 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں جب کہ 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مانسہرہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں