جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

جامشورو میں خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

جامشورو میں انڈس ہائی وے تھوڑی پھاٹک کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ انڈس ہائی وے پر تھوڑی پھاٹک کے قریب سامنے سے آنے والے ٹرک سے خوفناک تصادم ہوا۔

حادثے کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 6 افراد نے اسپتال پہنچ کر دم توڑا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 12 افراد سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حادثے کے فوری بعد جائے حادثہ پر چیخ وپکار مچ گئی، پولیس، ریسکیو ادارے اور قرب وجوار کے رہائشی افراد وہاں پہنچ گئے اور زخمیوں کو مانجھند اسپتال منتقل کیا تاہم وہاں علاج کی ناکافی سہولتوں کے باعث زخمیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے  کہ انڈس ہائی وے سہون سے جامشورو تک انتہائی خراب حالت میں موجود ہے جہاں آئے روز حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، مذکورہ شاہراہ کی تعمیر ومرمت کا کام 5 سالوں سے جاری ہے تاہم آج تک مکمل نہیں ہوسکا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں