آئی پی ایل کی فرنچائز پنجاب کنگز کی جانب سے غلطی سے خریدنے پر کھلاڑی ششانک سنگھ کا ردعمل آگیا۔
گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پنجاب کنگز کی شریک مالکن پریتی زنٹا اور ان کی ٹیم کے ارکان نے غلطی سے ایک کھلاڑی کو خرید لیا۔
آئی پی ایل میزبان نے کھلاڑی ششانگ سنگھ کو 20 لاکھ روپے کی نیلامی کے ساتھ پیش کیا تو پریتی زنٹا نے فوری طور پر انہیں خرید لیا لیکن بعد میں انہیں غلطی کا احساس ہوا تو وقت ہاتھ سے نکل چکا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کے لیے پیڈل اٹھایا تو آرگنائزر نے کھلاڑی کی پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
Fantastic scenes here as the notoriously inept Punjab Kings manage to not only purchase a player they didn’t want, (Shashank Singh), they also admit to this in front of literally everyone. Singh we can guess is sat at home wondering whether to show up in March. #IPLAuction #pbks pic.twitter.com/PtLQv9t07H
— Punjab Kings UK (@PunjabKingsUK) December 19, 2023
تاہم بعد میں پریتی زنٹا ادھر اُدھر دیکھتی نظر آئیں اور انہوں نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا یوں ششانگ ان کی ٹیم کا حصہ بن گئے۔
کنگز کی فرنچائز کے اعلیٰ عہدیداران نے میزبان ملیکا کو کہا کہ ششانک سنگھ کی خریداری کیلئے بولی لگی تو آپ کو ان کے ساتھ ہی جانا ہوگا۔
کنگز پنجاب نے بعد میں کہا کہ ہم ششانگ سنگھ کو اپنی ٹیم میں لینا چاہتے تھے لیکن یہ وہ ششانگ سنگھ نہیں ہیں۔
اب کھلاڑی ششانک سنگھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سب اچھا ہے، مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘
It’s All Cool … Thank you for Trusting on me!!!! https://t.co/Gs9hOnRspa
— shashank singh (@shashank2191) December 20, 2023