پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ : مریم نواز کی طلبی کے سمن نیب کو ارسال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر مریم نواز کی طلبی کے سمن ارسال کردیئے گئے، مریم نواز کے سمن کی آج ہی تعمیل کئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے مریم نواز کے سمن تعمیل کے لیے نیب کو بھجوا دیئے، مریم نواز کے سمن کی نیب لاہور تعمیل کرائے گا، سمن میں بتایاگیا ہے کہ آپ کو نوٹس کے ذریعے عدالتی احکامات سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے، انیس جولائی کو ذاتی حثیت میں پیش ہوں۔

یاد رہے گذشتہ روز نیب نے احتساب عدالت میں مریم نواز کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے پر سزادینے کی درخواست دی، نیب نے کہا تھا کہ مریم نواز نے کیلبری فونٹ والی جعلی ٹرسٹ ڈیڈپیش کی ، ان کی ایون فیلڈ میں ٹرسٹ ڈیڈ جعلی ثابت ہوچکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، مریم نواز 19 جولائی کو طلب

درخواست میں استدعا کی گئی مریم نوازکوآرڈیننس کے شیڈول جرم 3 اے اور عدالت سیکشن 30 کے تحت سزا دی جائے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایون فیلڈریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ کے معاملے پر سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کوطلب کرلیا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا جعلی دستاویزات دینےپر ملزم یاگواہ کودس سال قید بامشقت ہوسکتی ہے۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے نیب کی جانب سے پیشی کے سمن پر دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے اپنے رسک پر بلانا، میری باتیں سن سکو گے نہ سہہ سکو گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں