بدھ, اکتوبر 16, 2024
اشتہار

آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے، جج محمد بشیر کے ریمارکس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : نیب کے افسران ریفرنسز کے ریکارڈ سمیت جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نیب کے کیسز کی بحالی سے متعلق سماعت ہوئی ، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کوآگاہ کیا کہ کچھ دیرمیں کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ آج تو ٹرک بھر کر نیب کے کیسز کا ریکارڈ آرہا ہے ، رجسٹرار آفس نے کیسز کی فہرست احتساب عدالت کو بھجوائی۔

- Advertisement -

جج محمد بشیر نے ہدایت کی پرائیویٹ،پبلک آفس ہولڈرز، سرکاری ملازمین کے کیسز کی نوعیت سے آگاہ کریں، جس پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ آج نیب ہیڈ کوارٹر میں اس سے متعلق میٹنگ ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے بتانا ہے کون سا کیس سن سکتےہیں اور کون سا دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔

نیب پراسکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ ہم تو تمام کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے، سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے،آج کیسز کا ریکارڈ عدالت میں پیش کریں گے، نیب پراسکیوٹر

نیب کے افسران ریفرنسز کے ریکارڈ سمیت جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے ، نیب ریفرنسز کا ریکارڈ 2گاڑیوں میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں