تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت میں عدالت نے شریک ملزمان کی فرد جرم آج عائد نہ کرنے کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ضمنی ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ سماعت میں شریک ملزمان نے فرد جرم آج عائد نہ کرنے کی درخواست کی جس پر فیصلہ محفوظ کیا گیا۔

احتساب عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔ ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ 700 سے زائد صفحات مبہم ہیں، جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق کا کہنا تھا کہ یہ درخواست تاخیری حربے کے لیے پیش کی گئی۔ ایف آئی آر، پولیس رپورٹ، گواہوں کے بیانات کی کاپیاں فراہم کی گئیں۔ عربی زبان کی 2 دستاویزات ان سے متعلق نہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کی درخواست خارج کرے۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان نعیم محمود اور منصور رضا کے نیب دستاویز پر اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی درخواست خارج کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے کہا تھا کہ ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کر کے آج ہی فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

جس پر ملزم سعید احمد خان کے وکیل نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے میں کافی رکاوٹیں ہیں، ریفرنس کی نقول تقسیم کرنے کے بعد اس کا جائزہ لینے کے لیے وقت دیا جائے۔

بعد ازاں دستاویزات صدر نیشنل بینک سعید احمد، نعیم محمود اور منصور رضا کے حوالے کر دی گئیں۔ عدالت نے کہا تھا کہ ملزمان پر فرد جرم آئندہ سماعت پر عائد کی جائے گی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -