جمعہ, جنوری 10, 2025
اشتہار

سوشل میڈیا پر لڑکی بن کر مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایف آئی اے سائبر کرائم نے مردوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنے میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا، ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم حیدرآباد نے سانگھڑ میں کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر بلیک میلنگ میں ملوث ملزم شاہ زیب کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم متعدد مردوں کو بلیک میل،ہراساں کرنے میں ملوث تھا ، جس کے لیے فیس بک پر لڑکی کی جعلی آئی ڈی بنا رکھی تھی۔

- Advertisement -

حکام کے مطابق ملزم فوزیہ پروین کے نام سے مردوں کو ویڈیو کال کرتا، ویڈیو کال پر آتے ہی ملزم ان کی ویڈیوز ریکارڈ کرلیتا تھا اور فحاش ویڈیوڈیلیٹ کرنےکےلئے پیسے مانگتا تھا۔

سربراہ ایف آئی اے نے بتایا کہ فیس بک کی جانب سے بھی ملزم کی آئی ڈی بلاک کی گئی اور گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے موبائل سے بچوں سمیت 8 افراد کی فحاش ویڈیوز برآمد کرلی گئیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں