کراچی : کتے کو چھت سےپھینک کرمارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم قاسم نے بتایا کہ بلڈنگ کے صدر کے کہنے پر کتے کو چھت سے پھینکا۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر کراچی میں سپرمارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کتے کو چھت سے پھینک کر مارنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ گزشتہ روز الکرم اسکوائر بلاک 3 میں واقعہ پیش آیا تھا، جمعدار قاسم نے چھت سے کتے کو پھینکا اور ویڈیو بھی بنائی۔
ذیشان صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزم قاسم کے مطابق بلڈنگ کے صدر کے کہنے پر اس کو چھت سے پھینکا۔