اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

کراچی میں گرفتار ملزمان نے پولیس کو اسلحہ برآمدگی میں حیران کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث گرفتار ملزمان نے پولیس کو اسلحہ برآمدگی میں حیران کر دیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے وارداتوں کے بعد ملزمان کی جانب سے اسلحہ چھپانے کی خفیہ جگہ کا پتا لگا لیا۔

ملزمان نے موٹر سائیکل کی سیٹ کاٹ کر پستول چھپانے کی جگہ بنا رکھی تھی۔ پولیس ناکے سے بچنے کے لیے سیٹ پر فورم رکھ کر کپڑا بھی چڑھایا ہوا تھا تاکہ کسی کو شک نہ ہو۔

شاہراہ نور جہاں پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان عمران اور عمیر دو ماہ سے وارداتیں کر رہے تھے جنہیں پولیس نے مقابلے کے بعد پکڑا۔

پولیس حکام کے مطابق مقابلہ کرنے والی پولیس ٹیم کو انعامات دیے گئے۔

اہم ترین

سلمان لودھی
سلمان لودھی
سلمان لودھی اے آر وائی نیوز کراچی کے کرائم رپورٹر ہیں۔

مزید خبریں