کراچی: جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رینجرز نے جامعہ کراچی کے شعبہ کرمنالوجی میں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
رینجرز حکام کے مطابق ملزم اویس کو گرفتار کرکے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے، ملزم کراچی یونیورسٹی کا سابق طالب علم ہے۔
رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جامعہ کراچی میں چور شعبہ انچارج کے دفتر سے اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگیا تھا ، اہم دستاویزات میں مقالہ جات،ملٹی میڈیا، پروجیکٹ اور امتحانی نتائج اور اٹینڈنس شیٹ شامل تھیں۔
مزید پڑھیں: جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں انوکھی چوری
سربراہ شعبہ کرمنالوجی غلام محمد برفت نے انکشاف کیا تھا کہ پہلے بھی گروپ کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں ، ان لوگوں کے اپنے کچھ مقاصد ہوتے ہیں، یہ لوگ تشدد ، دہشت گردی اور کرپشن کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جائے۔
غلام محمد برفت کا کہنا تھا کہ کرمنالوجی شعبے کا بنیادی مقصد ہی تشدد کو ختم کرنا، اس بارے میں آگاہی دینا اور لوگوں کو کرپشن اور کرائم کے حوالے سے باخبر رکھنا ہے۔
خیال رہے کہ جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات کرونا وائرس کے پیش نظر بند ہیں۔