گوادر کی معروف خاتون صحافی اور آرٹسٹ شاہینہ شاہین قتل کیس میں ملزم صمید سعید کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق قتل کیس کی سماعت کے دوران ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہونے پر ملزم کو تربت میں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔
وکیل کےنقطہ اعتراض پر ملزم کی قبل ازگرفتاری کی ضمانت مسترد کی گئی تھی جس کے بعد ملزم صمید سعید کی گرفتاری عمل میں آئی۔
شاہینہ شاہین کو 5ستمبر2020 کو قتل کیا گیا تھا، اہل خانہ کی مدعیت میں شوہرمحراب اورساتھی کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
سماجی کارکن شاہینہ شاہین کو ان کے کوارٹر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو سینے میں دو گولیاں ماری گئیں جس کے باعث وہ جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گئیں۔
ایف آئی آر میں نامزد مرکزی ملزم تاحال فرار اور اشتہاری ہے جس کی تلاش کے لیے پولیس سرگرداں ہے۔