پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

دولہا کی کار پر فائرنگ کا واقعہ، ملزم دلہن کا چچازاد نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کیماڑی میں دولہے کی گاڑی پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں بیٹھا ہوا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کیماڑی کی مسان چوک پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کار میں بیٹھا ہوا دولہا زخمی ہوگیا۔

فائرنگ کے باعث کار میں سوار ایک لڑکا موقع پر جان کی بازی ہار گیا تاہم دولہا زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

- Advertisement -

دولہا بارات لیکر ملیر سے کیماڑی مسان چوک آیا تھا اور فائرنگ کا واقعہ واپس جاتے ہوئے پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ ہے، دولہے کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا البتہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کیماڑی مسان چوک پر دولہا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا دلہن کا چچازاد بھائی ہے، جس نےکسی اور سے شادی کرنے پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق 10 سالہ لڑکے کی لاش ٹھٹھہ منتقل کردی گئی جبکہ زخمی دلہا اسفند یاد نجی اسپتال زیر علاج ہے، جس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج ہوا نہ اہل خانہ کا بیان ریکارڈ ہوسکا، اہل خانہ کے بیان کی روشنی میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔

پولیس کے مطابق دلہن کے چچا زاد بھائی نے کسی اور سے شادی پر فائرنگ کی، لڑکی کے والد نے بچپن میں ملزم سے بیٹی کی شادی کا کہا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کے چچا زاد بھائی کی گرفتاری کوششیں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں