تازہ ترین

’اب کوئی راستہ نہیں بچا، ساری امیدیں سپریم کورٹ سے ہیں‘

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

صدر مملکت نے الیکشن کے حوالے سے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر...

چین نے پاکستان کا 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کر دیا

پاکستانی معیشت کے لیے چین سے اچھی خبر آگئی...

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی مستعفی

اٹارنی جنرل آف پاکستان بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی نے...

پاکستان کا امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ردِعمل

اسلام آباد : پاکستان نے امریکی نمائندے خصوصی زلمے...

ویڈیو: بے گھر شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا

امریکا کی ریاست مسوری میں دن دیہاڑے بے گھر شخص کو سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسوری میں ایک بے گھر شخص سڑک کنارے بیٹھا تھا جسے ایک شہری نے گولی مار کر قتل کیا۔

موقع پر موجود ایک شہری نے اس خوفناک منظر کی ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گن میں گولی لوڈ کرنے کے بعد مقتول کی کنپٹی پر رکھ کر فائرنگ کرتا ہے۔

مسوری پولیس نے ویڈیو کے ذریعے ملزم کو شناخت کرنے کے بعد گرفتار کرلیا۔ کہا جا رہا ہے کہ مقتول اور ملزم میں سڑک کنارے قائم گیس اسٹیشن پر تلخ کلامی ہوئی تھی۔

Comments