پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر دو لڑکیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : پولیس نے شمالی وزیرستان میں دو لڑکیوں کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم لڑکیوں کا رشتہ دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گڑیوم میں غیرت کے نام پر 2 لڑکیوں کو قتل کیا گیا تھا، جس کی تفتیش کرتے ہوئے پولیس نے ویڈیو اور قتل کے معاملے میں ملوث تمام مرکزی کرداروں کو عدالت میں پیش کردیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم محمد اسلم دونوں مقتول لڑکیوں کا رشتہ دار ہے جبکہ اب تک واقعے میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دونوں لڑکیوں کو سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر 14 مئی کو قتل کیا تھا، مقتولین کی ویڈیو ملزم عمر ایاز نے اپنے دوست فدا کے موبائل سے بنائی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ان کا چچا زاد بھائی تھا اور غیرت کے نام پر قتل کی گئیں لڑکیاں آپس میں رشتہ دار تھیں جن کی عمریں 16 اور 18 برس تھیں۔

بااثر ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے قتل کے الزام میں لڑکیوں کے والد اور کزن کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو بنانے کا مرکزی ملزم عمر ایاز واقعے کے بعد فرار ہوگیا تھا تاہم اب اس نے خود سے گرفتاری دیتے ہوئے عدالت میں اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں