تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

نوشہرہ میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پشاور: خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں 6 سالہ بچی سیما کو زیادتی کے بعد اینٹوں کے وار سے قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ کے گاؤں حمزہ رشکئی میں تین روز قبل لاپتا ہونے والی 6 سالہ بچہ سیما کی بوری بند لاش گزشتہ روز ویران پولٹری فارم سے برآمد ہوئی تھی۔

ڈی پی او نوشہرہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین کے مطابق ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم بچی کا پڑوسی ہے، ملزم نے شناخت چھپانے کے لیے بچی کو قتل کیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچی کی تلاش میں ملزم بھی رشتے داروں کے ساتھ ساتھ تھا، ملزم کے کپڑے اور دیگر شواہد بھی فرانزک لیب بھجوا دئیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے گھر کے آس پاس کئی افراد سے پوچھ گچھ کی اور گھروں کی تلاشی لی، ایک گھر سے دھلے ہوئے کپڑے ملے جس پر نشانات موجود تھے۔

ملزم سید علی عرف جانان حمزہ رشکہ کو شامل تفتیش کیا گیا تو اس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا، پولیس کے مطابق بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -