پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

دادو میں تین سالہ بچی سے زیادتی، ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

دادو: سندھ کے شہر دادو میں تین سالہ بچی سے زیادتی کے گرفتار ملزم نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایاز پنہور نے دوران تفتیش تین سالہ بچی سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے، ملزم کی ڈی این اے کی رپورٹ کا بھی انتظار ہے جس سے کیس کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

ذرائع کے مطابق ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دادو میں تھانہ بی سیکشن کی حدود چھانو شاہ آباد محلہ میں ملزم ایاز پنہور نے 3 سالہ معصوم بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

ایس ایچ او وومین بے نظیر جمالی بچی کو دیکھ کر آبدیدہ ہوگئی تھیں، وہ معصوم بچی کو ساتھ لے کر اسپتال پہنچیں تو لیڈی ڈاکٹر ڈیوٹی سے غائب تھی جس پر وہ اسپتال عملے پر برہم ہوگئیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ ہوگیا لیڈی ڈاکٹر موجود نہیں، اسپتال کو تالا لگا کر بند کر دیں جبکہ ایس ایس پی دادو اعجاز شیخ کا کہنا تھا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے معاملے پر سخت قانون سازی کی جارہی ہے اور بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزائے موت دینے کےلیے ترمیمی بل بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں