تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا میں 21 سالہ پاکستانی طالبہ پر تیزاب حملہ، دفتر خارجہ کی تصدیق

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے امریکا میں پاکستانی طالبہ پر ہونے والے تیزاب حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا میں تیزاب گردی سے متاثرہ طالبہ کے معاملے پر نظر ہے اہل خانہ سے مکمل رابطے میں ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ متاثرہ طالبہ کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی پیش کش کی ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نیویارک پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے 12 رکنیکمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی تحقیقات مکمل ہونے اور رپورٹ کے نتائج آنے کا انتظار کررہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ مارچ میں امریکا کے شہر نیویارک میں مقیم پاکستانی طالبہ پر نامعلوم افراد نے تیزاب پھینک دیا تھا، جس کے نتیجے میں اُس کا جسم بری طرح سے جھلس گیا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی شناخت تو ظاہر نہیں کی مگر اُس کی  عمر اورشہریت کے حوالے سے اشارہ ضرور دیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ ’حملے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والی 21 سالہ طالبہ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے‘۔ ڈاکٹرز نے تیزاب حملے کا نشانہ بننے والی طالبہ کی طبیعت کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایسی صورت میں بچنے کے امکانات بہت کم ہوتے ہیں‘۔

ناسو کاؤنٹی پولیس کے افسران نے بتایا کہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا آٹھ بجےالمنٹ میں واقع ارلنگٹن ایونیو میں لڑکی کے گھر کے باہر ہی پیش آیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون اپنے گھر کے باہر چہل قدمی کررہی تھی کہ اسی دوران پیچھے سے سفید کیپ پہنا ایک شخص آیا، جس نے اُس پر حملہ کیا اور پھر وہاں سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے حملے کے بعد گھر میں لگے سی سی ٹی کیمروں میں محفوظ فوٹیج حاصل کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -