پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

تیزاب گردی کا شکار خواتین کیلئے نئی زندگی پروگرام کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے ”نئی زندگی“ اور ”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ“ کا آغاز کردیا ، پروگرام کے تحت تیزاب گردی کاشکار خواتین کا مفت علاج کرایاجائے گا اور بلاسود قرض بھی فراہم کیےجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق بزدار حکومت نے پنجاب احساس پروگرام کے تحت ”نئی زندگی“ اور ”پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کردیا ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ فلاحی ریاست کے تصور کو عملی شکل دینے کیلئے پنجاب احساس پروگرام کا اجراء کررہے ہیں، ریاست اپنی ذمےداری پوری طرح سےنبھائے گی ، ابتدائی طورپرنئی زندگی پروگرام کےلیے20کروڑرکھےگئےہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مختلف اضلاع تک پروگرام کادائرہ بڑھایاجائےگا اور متاثرہ افرادکے لیے روزگارکےمواقع پیداکیےجائیں گے جبکہ انسانی وسائل کی ترقی کےلیےبھی اقدامات کیےجارہےہیں، پنجاب کے9اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ کاپروگرام شروع کیاگیا ، 75 ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے قابل بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پسماندہ طبقےکی فلاح حکومت کی اولین ترجیح ہوگی، ہم عوام کےحاکم نہیں بلکہ خدمت گارہیں، نئی زندگی پروگرام میں پسماندہ طبقےکوترجیح دی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیم اورصحت کےشعبےمیں بہتری کےلیےکوشاں ہیں، پروگرام کےتحت تیزاب گردی کا شکار خواتین کا علاج کرایا جائے گا، تمام متاثرہ افراد کو علاج کی مفت سہولت دی جائےگی، متاثرین کو بلاسود قرض بھی فراہم کیےجائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں