تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

عنقریب تیزابی بارش کا امکان!

نوکو: جزیرہ ریاست ٹونگا کی حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ عنقریب تیزابی بارش ہوسکتی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بحرالکاہل میں ٹونگا کے قریب زیرسمندر آتش فشاں پھٹنے کے بعد تیزابی بارشوں کی پیش گوئی سامنے آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹونگا کے قریبی سمندری مقام پر آتش فشاں پھٹنے کے نتیجے میں سیاہ راکھ، گرام بھاپ اور گیس کا اخراج ہوا جس سے امکان ظاہر کیا گیا کہ متاثرہ خطے میں تیزابی بارش ہوسکتی ہے۔

Jahresrückblick 2010 International April Island Eyjafjällajökull (AP)

ٹونگا حکام کا کہنا ہے کہ سمندری علاقے میں فضا کے آلودہ ہو جانے کے نتیجے میں بحرالکاہل کے جزائر سمیت پورے خطے میں ممکنہ تیزابی بارش ہوگی۔

ماہرین نے زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کو شدید ارضیاتی عمل قرار دیا ہے۔

اس قدرتی عمل سے سیاہ راکھ، گرم بھاپ اور گیس نہ صرف سطح آب سے 20 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچیں بلکہ ساتھ ہی کئی بہت طاقت ور سونامی بھی پیدا ہوئیں۔

Comments

- Advertisement -