تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

سردیوں میں ایکنی کے مسائل اور ان سے بچنے کی تدابیر

کراچی: موسم سرما میں ایکنی کی شکایت اکثر خواتین کو رہتی ہے، مارکیٹ میں موجود بہت سی کریمیں مطلوبہ نتائج نہیں دے پاتیں، بعض ادویات مہاسوں کو کم کرنے کے بجائے اور بڑھا دیتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردیوں میں ایکنی کے مسائل کی وجہ بہت زیادہ ڈرائی فروٹس اور مرغ مسلن غذائیں کھانا، کافی کا زیادہ استعمال بھی ایکنی کے مسائل میں اضافہ کرتا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’باخبر سویرا‘ میں ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے کہا کہ کچھ لوگوں کو مونگ پھلی کھانے سے الرجی ہوجاتی ہے، فوڈ انٹرولنس کی وجہ سے بھی ایکنی کے مسائل بڑھتے ہیں کیونکہ آپ کے جسم کو کچھ چیزیں پسند نہیں ہوتیں اور آپ ان کا استعمال باقاعدگی سے کررہے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں زندگی میں ایک بار فوڈ انٹرولنس ٹیسٹ کرانا چاہئے اور دیکھنا چاہئے کہ ہمارے جسم کو کون سی چیز پسند ہے اور کون سی نہیں پسند ہے اس کے مطابق پھر غذا استعمال کی جائیں۔

کافی کے استعمال کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فضیلہ نے کہا کہ کیفین بری نہیں ہے یہ تو چاکلیٹ میں بھی ہوتی ہے اگر ہم ایک مناسب مقدار میں چائے، کافی یا چاکلیٹ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ بہت اچھی بات ہے لیکن یہی چیزیں دن میں دس دس بار کھائی جائیں تو پھر یہ مسائل سامنے آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کیفین کا زیادہ استعمال خواتین کے ہارمونز کے لیے خطرناک ہے کیونکہ جیسے جیسے عمر بڑھتی جاتی ہے ہارمونز کی مقدار کم ہوتی جاتی ہے، کیفین کی زیادتی ہارمون کلر کے مترادف ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ کے مطابق ایکنی کو ٹھیک کرنے کے لیے گولیاں اور کیپسول دئیے جاتے ہیں جن کے استعمال سے مسائل پر قابو بھی پالیا جاتا ہے لیکن یہ نہیں بتایا جاتا کہ اس کو کنٹرول میں کیسے رکھا جاسکتا ہے جبکہ پی آر پی ٹیسٹ کرانے سے ایکنی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -