اتوار, فروری 16, 2025
اشتہار

امریکی نائب سیکریٹری کا نگراں وزیرخارجہ سے رابطہ، بروقت انتخابات کے انعقاد پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : امریکی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ اور نگراں وزیرخارجہ جلیل عباس جیلانی کے درمیان رابطے میں پاکستان میں شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانے پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس اور امریکی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری وکٹوریہ نولینڈ کے درمیان رابطہ ہوا، جس میں وکٹوریہ نولینڈ نے جلیل عباس جیلانی کو نگراں وزیرخارجہ بننے پر مبارک باد دی۔

امریکی محکمہ خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے قوانین اورآئین کےمطابق بروقت، آزادانہ اورمنصفانہ انتخابات کی اہمیت پر بات کی گئی۔

رابطے میں پاکستان کے معاشی استحکام اورآئی ایم ایف کےساتھ مسلسل رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان کی معاشی صورتحال،آئی ایم ایف پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانے پر بھی بات کی گئی۔

امریکی قائم مقام ڈپٹی سیکرٹری نے دوطرفہ تعلقات اور پاکستان کے اقتصادی استحکام، سلامتی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وابستگی کو بھی سراہا۔۔

دونوں فریقین نے پاک امریکا باہمی فائدہ مند تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا اور تمام شعبوں میں مذاکرات کوآگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں