اشتہار

اداکاری کا سفر ایک ’نوکر‘ کے کردار سے شروع کیا، یاسر حسین

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اسکرین رائٹر و اداکار یاسر حسین نے بتایا کہ انہوں نے ٹی وی اسکرین پر اپنی اداکاری کا سفر اے آر وائی دیجیٹل کے ڈرامے سے شروع کیا۔

پاکستانی اسکرین رائٹر و اداکار یاسر حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے شو’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جہاں انہوں نے بتایا کہ وی جے سے اندسٹری تک کا سفر کیسے طے کیا۔

میزبان ندا یاسر  نے اداکار و ہوسٹ یاسر نواز سے سوال کیا کہ انہیں اندسٹری میں آنے کا موقع کیسے ملا؟ جس پر انہوں نے بتایا کہ میں جب وی جے تھے تو کسی بھی دائریکٹر سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔

- Advertisement -

’ اس دوران پاکستان میں ایک بارات سیریز کے ڈائریکٹر ’ ندیم ‘ سے ملنے کا بہت شوق تھا مجھے ان کا کام بہت پسند تھا وہ اس سیریز میں دلچسپ کام کررہے تھے لیکن میری کبھی ان سے ملاقات نہیں ہوسکی‘۔

یاسر حسین نے کہا کہ میں کراچی میں ایک اپارٹمنٹ میں اکیلے رہتا تھا اس دوران میں ڈپریشن میں بھی تھا سوچتا تھا کہ مجھے یہاں رکنا چاہیے یا واپس چلے جانا چاہیے، تھیٹر میں کام شروع کرنے سے پہلے میں  ری اینکمنٹ ( جرائم کی ڈرامائی تشکیل پر منبی سیریز) شوز کے لیے لکھنا شروع کیا۔

’ری اینکمنٹ شوز لکھنے کے ساتھ 5 سے 6 شوز میں ایکٹنگ بھی کی، جس کے بعد 10 سے 12 شوز لکھنے کے بعد چھوڑ دیا مجھے لگا ایک ہی جیسی چیز کو بار بار لکھنے سے میری رائٹنگ اسکلز پر اثر پرےگا‘۔

اسکرین رائٹر کا کہنا تھا کہ اسی شو کی ایک شوٹنگ میں ایک خودکش بمبار کا کردار ادا کررہا تھا، کراچی کے بوری بازار میں ڈائریکٹر نے شوٹ کیا اس دوران پولیس نے مجھے حراست میں لے لیا۔

اداکار نے بتایا کہ وہاں ایک آڈیو والے نے مجھے کہا آپ بڑے اچھے اداکار ہیں، آپ اےآر وائی کا ڈرامہ ’دریچا‘ میں ایک رول پلے کریں گے، اس دوران مجھے پتا چلا کہ ایاز سمو ملازم کا کردار اداکر رہے تھے جو اب چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

’میں نے ملنے کا کہا اور فوراً اپنے حلیے کو تبدیل کرکے محمد احمد صاحب کے پاس چلا گیا، جب میں نے ان سے ملاقات کی تو انہوں نے تھیٹر میں میرا کام دیکھاہوا تھا نہون نے کہا کہ یہ چھوٹا سا رول ہے آپ نہیں کریں‘۔

اس طرح ایک نوکر کے کردار سے میں نے ٹی وی شو پر اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا، اسی ڈرامے میں نوکر کے کرداد کو بہت بڑا رول ملا جس سے مجھے پہچان ملی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں