ہفتہ, مئی 25, 2024
اشتہار

قائمقام صدر نے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کردیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قائمقام صدر صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کردیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قائمقام صدر صادق سنجرانی نے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری بھی دے دے دی جس کے بعد بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا ہے۔

بل منظوری کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدر سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کا بل کثرتِ رائے سے منظور کرلیا گیا تھا، بل وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے سپلیمنٹری ایجنڈے پر منظوری کیلئے پیش کیا تھا۔

سینیٹ سے منظور الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023 منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا گیا۔ قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل اتفاقِ رائے سے منظور کرلیا تھا۔ حکومت نے الیکشن ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا تھا۔

قومی اسمبلی میں پیش کیے گئے بل میں آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت الیکشن ایکٹ میں ترمیم کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کا بل 2023 منظور کر لیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی سزا 5 سال سے زیادہ نہیں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں