جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

مصطفیٰ عامر قتل کیس : اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظر مہدی نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک ماں کا بیٹا گیا ہے، ڈی ایس پی زخمی ہوا، ہمیں کاروائی تو کرنے دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق قائم مقام پراسیکیوٹرجنرل سندھ منتظرمہدی نے میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق کہا کہ قانون کےمطابق یہ ہمارا حق ہے کہ ملزم کا ریمانڈ دیا جائے۔

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ الگ الگ ایف آئی آرز کے باوجود کسی ایک میں بھی ریمانڈ نہیں دیا گیا، ریمانڈ کے بغیر کارروائی کیسے آگے بڑھائیں؟ تحقیقات میں روکاوٹ سے انصاف کیسے ہوگا؟

انھوں نے کہا کہ ہم عدالت سے انصاف مانگنے آئے تھے، ایک ماں کا بیٹا گیا ہے، ڈی ایس پی زخمی ہوا،ہمیں کاروائی تو کرنے دی جائے.

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ عدالت سے درخواست کی تھی کہ مناسب تحقیقات کیلئےکسٹڈی دی جائے ، اے ٹی سی جج کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی درخواست دائر کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ کیس کی سرٹیفائیڈ کاپی کی ہماری درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے، قبرکشائی کی درخواست بھی پولیس نے دائرکردی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں