بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

سندھ میں تجاوزات کیخلاف کارروائی، اربوں روپے کی سرکاری زمین واگزار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : اینٹی انکروچمنٹ فورس نے سندھ میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اربوں کی ہزاروں ایکٹر سرکاری زمینیں واگزار کرالی، ترجمان کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ فورس بورڈ آف ریونیو نے سندھ میں انسداد تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اربوں روپے کی سرکاری زمینیں واگزار کرالی گئی، ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے احکامات پر آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مخصوص شہر یا شخص کے خلاف آپریشن کا تاثر دینا غلط ہے، صوبہ سندھ کے ہر ڈسٹرکٹ میں آپریشن کیا جارہا ہے، آبپاشی، جنگلات اور دیگر سرکاری زمینوں پر لینڈ مافیا قابض تھی۔

اینٹی انکروچمنٹ فورس کا کہنا ہے کہ ہزاروں دکانیں، مکانات، چار دیواریاں، ہوٹل اور دیگر تجاوزات مسمار کیں جبکہ شہید بے نظیر آباد، خیرپور، نوشہرو فیروز، حیدرآباد اور سکھر میں آپریشن جاری ہے۔

ترجمان نے کہا کہ لاڑکانہ، گھوٹکی، کشمور، کندھ کوٹ، ٹھٹہ، شکار پور، مٹیاری، جامشورو، جیکب آباد، میرپور خاص، سجاول اور دادو میں بھی آپریشن جاری ہے۔

ترجمان اینٹی انکروچمنٹ فورس کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد آپریشن میں تیزی آئی، اب تک ہزاروں ایکڑ زمین واگزار کروائی جاچکی ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں