تازہ ترین

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی، لاکھوں لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد

پتوکی : اوگرا کی جانب سے ملک کے کئی علاقوں میں پیٹرول اور ڈیزل کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کے بعد پولیس حرکت میں آگئی۔

آئی جی پنجاب نے صوبے میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کرنیوالےڈپوز،ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی قلت پیداکرنیوالے پمپ مالکان کیخلاف بلاتفریق ایکشن کیا جائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز ذخیرہ اندوزی پر ڈپوز،ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کریں۔

پنجاب کے شہر پتوکی میں پٹرول اور ڈیزل کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کردیا، چھاپے کے دوران 13 لاکھ لیٹر تیل اور ڈیزل برآمد کرکے 2ڈپو سیل کردیئے۔

مزید پڑھیں : پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برآمد شدہ تیل اور ڈیزل کی مالیت 33 کروڑ روپے بنتی ہے، تھانہ صدر اور پھول نگر کے علاقوں میں گرینڈ آپریشن کیا گیا۔

ڈی پی او پتوکی نے میڈیا تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کارروائی کے دوران درجن سے زائد بھرے ہوئے آئل ٹینکرز کو بھی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -