اسلام آباد : سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمار کردی، افغان باشندوں نے عرصہ دراز سے یہاں قبضہ کررکھا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف ایکشن تیز کر دیا گیا، اسلام آباد میں سی ڈی اے اورضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا۔
سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ مارگلہ ٹاؤن میں قائم غیر قانونی افغان بستی مسمارکردی، آپریشن میں سی ڈی اے کواسلام آبادپولیس کی معاونت بھی حاصل تھی۔
- Advertisement -
آپریشن میں ہیوی مشینری سےغیرقانونی تعمیرشدہ گھروں، دکانوں کوگرادیا گیا، اس دوران غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی جانب سے مزاحمت بھی کی گئی تاہم اسلام آباد پولیس نے مزاحمت کرنے والے افراد کومنتشرکردیا۔
افغان باشندوں نے عرصہ دراز سے مارگلہ ٹاؤن میں جگہ پر قبضہ کررکھا تھا۔