جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

کرونا پھیلاؤ کی روک تھام، خلاف ورزی کرنے والے بس ڈرائیورز کے خلاف کارروائیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے بس ڈرائیورز کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرونا پھیلاؤ روکنے کے لیے سندھ حکومت نے انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی ہے، جس کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف آج کارروائیاں کیں گئیں۔

پابندی کی خلاف ورزی پرحیدرآباد، سکھر، شکارپور میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بندکرادی گئی جبکہ شکارپور میں پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر 3مسافرگاڑیوں کو تحویل میں لے کر 5ہزار جرمانہ عائدکیاگیا۔

- Advertisement -

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ کے مطابق  حیدرآبادمیں بدین اسٹاپ کو مکمل بند کردیا گیا ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے پر 8 گاڑیوں کے ڈرائیورز پر 42ہزار جرمانہ عائد کیا گیا، اسی طرح  سکھرمیں بس ٹرمینل پر25مسافرگاڑیوں کاچالان کر کے  ٹرمینل کو بند کرادیا گیا۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ’ انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ پر آج سےپابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں