جمعرات, مئی 8, 2025
اشتہار

شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والوں کیلیے بری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والے کے خلاف ایکشن لے لیا۔

محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کی سندھ کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی نے شہریوں سے ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ سے ادائیگی نہ لینے والوں کو نوٹس جاری کر دیے۔

ڈی جی زاہد حسین شر نے کہا کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کی خلاف ورزی کا سخت نوٹس اور ان کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے، کراچی سمیت صوبہ بھر میں جو ریسٹورانٹس صارفین کو ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت فراہم نہیں کر رہے ان کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے والے ہو جائیں ہوشیار!

انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت نے عوامی شکایات پر اتھارٹی کے سیکشن 23(4) کے تحت اس معاملے کا نوٹس لیا ہے، اس سنگین خلاف ورزی پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لانے اور صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلیے انکوائری شروع کر دی ہے۔

زاہد حسین شر نے کہا کہ متعلقہ کاروباری اداروں کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر اس خلاف ورزی کو بند کریں، ریسٹورانٹس کے مالکان کو ذاتی طور پر یا اپنے مجاز نمائندے کے ذریعے اتھارٹی کے دفترمیں حاضر ہو کر اس نوٹس کا جواب دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پیش نہ ہونے کی صورت میں ان کے خلاف متعلقہ قانون کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، صارفین کو ادائیگی کے مختلف طریقے فراہم کرنا کاروباری اداروں کی ذمہ داری ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں