ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

پانی چوری ہوتا ہے، واٹرمافیا کے خلاف میں نے کارروائی شروع کی، میئر

اشتہار

حیرت انگیز

میئرکراچی نے کہا ہے کہ شہر میں پانی چوری ہوتا ہے، واٹرمافیا ہے، یہ حقیقت ہے، کوئی کارروائی نہیں کرتا میں نے کارروائی شروع کی، جب مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرو گے تو تنقید تو ہو گی۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب ںے بتایا کہ کراچی والوں کا 90 ایم ڈی پانی کوئی چوری کررہا ہے، کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ میں لائن کو پنکچر کرکے کنڈا لگالے، پانی مافیا کچھ لوگوں کو استعمال کر کے دھرنے دے رہے ہیں۔

میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں تنقید سے نہیں گھبرانا چاہیے، قانون اور اصولوں کے مطابق فیصلے کرنے چاہئیں، اسمبلی کو مدت پوری ہونے پر تحلیل کرنا ہے یا پہلے فیصلہ وزیراعلیٰ کریں گے۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا کہ کراچی والوں کو کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے، کے ایم سی کے پاس 11 اسپتال ہیں تمام میں مسائل ہیں، میں نے کہا تھا ہیلتھ کا سبجیکٹ صوبے کے پاس ہونا چاہیے۔

میئرکراچی کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی سندھ حکومت چلا رہی ہے اور اچھا چلا رہی ہے، بلدیہ عظمیٰ اسپتال کے ایم سی چلا رہا ہے مگر اچھا نہیں چل رہا۔

مرتضیٰ وہاب نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی کا دورکیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت افسران میں نکھار پیدا کرتی ہے، تمام افسران کو مڈکیئر کورس مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ دنیا تبدیل ہوچکی ہمیں بھی تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، پبلک سروس میں افسران کو عوام کی خدمت کرنا ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں