جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘مجسٹریٹ کےذریعےکیپٹن(ر)صفدرکیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

کیپٹن(ر)صفدرکےمعاملےپر3درخواستیں دائرکی گئیں، مجسٹریٹ کےذریعے کیپٹن(ر) صفدرکیخلاف کارروائی کی جاسکتی ہےاور قیادت سےمشاورت کرکےسندھ حکومت درخواست کافیصلہ کرے گی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘پاور پلے’ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آئی جی واقعےسےمتعلق رپورٹ مکمل ہوئی اچھی بات ہے، رپورٹ میں اعلان کردہ چیزوں کاخیرمقدم کرتےہیں انکوائری رپورٹ آج شیئرکی گئی جوخوش آئندہے رپورٹ کےذریعےپیغام دیاگیاہےملک میں قانون کی بالادستی ہے۔

آئی جی سندھ واقعہ : فوج کی کورٹ آف انکوائری مکمل، متعلقہ آفیسرز ذمہ داریوں سے برطرف

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ آئی جی واقعےپرسندھ حکومت کی اپنی انکوائری چل رہی ہے اور آئندہ 2سے3روزمیں ہماری انکوائری رپورٹ بھی آجائےگی۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کےرہنماؤں نےپولیس کےمعاملات میں مداخلت کی، سیاسی معاملات میں گورنر سندھ کا کام مداخلت کرنانہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آرمی چیف اورانسٹی ٹیوٹ سےانکوائری کامطالبہ کیا گیا تھا، آرمی کےاپنےرولزہوتےہیں اس کےمطابق انکوائری ہوئی، دیکھتےہیں کیپٹن(ر)صفدرکی حرکت پرسندھ حکومت کیاکرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں