تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

"کمپیوٹر بابا کے خلاف کارروائی کا آغاز”

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت نے سابق وزیر مملکت نامدیو داس تیاگی کے زیر اثر سرکاری زمینوں کو واگزار کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے امبکا پور میں سابق وزیر مملکت کے زیر اثر بیس ہزار مربع فٹ بیش قیمت زمینوں کو خالی کرایا، جن پر نامدیو داس تیاگی نے قبضہ کررکھا تھا اور ان پر تعمیرات کرادی تھی۔

گذشتہ روز مقامی انتظامیہ نے سابق وزیر مملکت کے زیر اثر چالیس ایکڑ زمین کا قبضہ واگزار کرایا تھا، اس کارروائی کے دوران انتظامیہ کو کمپیوٹر بابا کے متعدد بینک اکاؤنٹ کا سراغ ملا تھا، جس کے لئے علیحدہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت: شہری ضبط شدہ موٹر سائیکل لینے پولیس اسٹیشن گیا تو کیا دیکھا؟

کمپیوٹر بابا کے نام سے مشہور نامدیو داس تیاگی گزشتہ چند برسوں سے سیاسی حلقوں میں زیربحث رہے، پہلے پہل وہ بی جے پی حکومت سے وابستہ رہے، بعد ازاں کانگریس حکومت میں شامل ہوئے، اس کے علاوہ کمل ناتھ حکومت میں بھی وہ وزیرمملکت بنے۔

Comments

- Advertisement -