منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پی آئی اے کا 54 ملازمین کے خلاف بڑا ایکشن

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ایئر لائن میں اصلاحات اور احتساب کا عمل جاری ہے، گزشتہ ماہ پی آئی اے نے 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ستمبر میں 54 ملازمین کے خلاف ایکشن لیا ہے، شعبہ ہیومن ریسورس نے ملازمین کے خلاف کارروائیوں کی فہرست بھی جاری کر دی۔

پی آئی اے نے جعلی تعلیمی اسناد کے حامل 7 ملازمین کوفارغ کیا، بغیر اطلاع ایک عرصے سے غیر حاضر 8 ملازمین کو بھی نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔

پی آئی اے نے کمپنی کے اثاثہ جات کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازمین کو فارغ کیا، سرکاری معلومات غیر قانونی طور پر افشا کرنے پر ایک ملازم بر طرف کیا گیا، بدعنوانی اور غبن میں ملوث 6 ملازمین کو برخاست کیا گیا۔

کراچی : پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

منشیات کی نقل وحمل اور اسمگلنگ میں ملوث 2 ملازمین برطرف، سرکاری دستاویزکی چوری، ریکارڈ کو نقصان پہنچانے پر 2 ملازم برخاست، کام سے انکار پر ایک ملازم کو نوکری سے فارغ کیا گیا۔

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 5 ملازمین کے انکریمنٹ میں بطور سزا کٹوتی کی گئی، احکامات کے مطابق عمل نہ کرنے پر 9 ملازمین کی تنزلی کی گئی، 10 ملازمین ضابطے کی کارروائی کے بعد بے قصور پائے گئے، جب کہ اچھی کارکردگی پر 13 کو تعریفی اسناد، اور 7 ملازمین کو کیش ایوارڈ دیےگئے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں