وزارت داخلہ نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم کانوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے پروپیگنڈا مہم کی تحقیقات کے لیے اسپیشل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی۔
اسپیشل جےآئی ٹی کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کریں گے۔ کمیٹی میں آئی ایس آئی، آئی بی اور وفاقی پولیس کے گریڈ 19کے افسران شامل ہوں گے۔
وزرات داخلہ نے پروپیگنڈا مہم کی تحقیقات کے لیے قائم اسپیشل جےآئی ٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔